کراچی سٹی کورٹ سے جعلی وکیل گرفتارکر لیا گیا ، مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل

ہفتہ 13 فروری 2016 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) کراچی سٹی کورٹ سے جعلی وکیل گرفتارکر لیا گیا ،پولیس نے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو محسن نامی ملزم نے پہلے صحافی بن کر جج سے ملاقات کی اورپھر اس کے بعد وکیل بن کر پیش ہو گیا۔ پولیس کے مطابق محسن نامی یہ جعلساز ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں پیش ہوا۔ راز افشاں ہونے پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :