Live Updates

عمران خان کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دینے کی خبر بے بنیاد ہے‘ترجمان تحریک انصاف

ہفتہ 13 فروری 2016 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بعض اخبارات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دینے کی خبر کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے قطعا کوئی ایسی بات یا حل پیش نہیں کیا جس میں کشمیر کی تقسیم ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کا واضع موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ خطے کے دیرنیہ مسئلے کے حل کے لیے کشمیری عوام کی رائے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے برعکس کوئی بھی حل جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات