بیرون ممالک سفارتخانوں اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن میں تعیناتیوں کیلئے میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے14نکاتی پالیسی گائیڈ لائن جاری

ہفتہ 13 فروری 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر بیرون ممالک سفارتخانوں اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن میں تعیناتیوں کیلئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے 14نکاتی پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بیرون ممالک سفارتخانوں اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن میں تعیناتیوں کیلئے پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پالیسی کا اطلاق انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں میں تعیناتیوں پر نہیں ہو گااور یہ 14 نکاتی پالیسی گائیڈ لائن وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جاری کی گئی ہے۔