چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پرجواب کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کرلیا

وزیراعظم مصروفیات کے باعث خط کا جواب نہیں دے سکے، ایک یا دو روز میں جواب دیدیا جائے گا،ترجمان وزیراعظم

ہفتہ 13 فروری 2016 16:23

چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پرجواب کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کرلیا، جس پر ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم مصروفیات کے باعث خط کا جواب نہیں دے سکے، ایک یا دو روز میں جواب دیدیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوچیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پرجواب کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کرلیااور کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے متعلق حکومت کے جواب کے منتظر ہیں، جس پر ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم مصروفیات کے باعث خط کا جواب نہیں دے سکے، ایک یا دو روز میں جواب دے دیا جائے گا۔