پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 13 فروری 2016 15:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے بھرتی شدہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ اویلوایشن اسسٹنٹ کی تربیتی ورکشاپ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ کے دوران شرکاء کو مانیٹرنگ کے طریق کار اور تعلیمی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ورکشاپ کے آخری روز مانیٹرنگ سٹاف نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لاہور میں مختلف پارٹنر سکولوں کا دوروہ کیا اور تعلیمی اشتراک کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔پیف کے ڈائریکٹر شفیق احمد نے مانیٹرنگ سٹاف کو پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کے طریق کار اور قواعد وضوابط سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :