کراچی، ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت غیر نصابی سرگرمیوں میں گرین فلیگ اسکول کے طلباء کی نمایاں کامیابی

ہفتہ 13 فروری 2016 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 128اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا مقابلہ ملی نغمات میں گرین فلیگ اسکولز اینڈ کالج سستم کے نہم کلاس کے عاقب نذیر نے اول اور دہم کلاس کے محمد ثاقب نذیر نے مقابلہ نعت خوانی میں تیسری پوزیش حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس شاندار کامیابی پر اسکول کے چیئرمین شیخ محمد کامل نے طالب علموں کو مبارک باد دی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ملنا نہ صرف ادارے کیلئے بلکہ طالبعلم اور والدین کیلئے بھی قابل فخربات ہے جو بچوں کو تعلیم کے شعبہ میں مذہبی رجحاجات پر بھی روجہ دیتے ہیں اور ادارہ بھی اس طرز پر رواں دواں ہے۔

ہمارا مشن ہے کہ ایسی نسل کی تیاری جو اللہ اور اس کے رسول ﷺکی اطاعت گزار ہو، قیادت کے قابل ہو اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :