بلغاریہ میں تعینات پاکستانی سفیر کی ایف پی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات

ہفتہ 13 فروری 2016 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) بلغاریہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اے ایس بابر ہاشمی نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عبدالروٴ ف عالم سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان معاشی تعلقات اور باہمی تجا رت میں بہتری لانے میں تبا د لہ خیال کیا۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ باہمی تجارت کے فر و غ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ کی آبادی بہت کم ہے مگر یو ر پی یونین کے ممبر ملک کی حیثیت سے پاکستان بلغاریہ کی مارکیٹ سےGSPپلس اسکیم کے تحت فا ئدہ اٹھا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلغاریہ پو ری یونین بلاک میں پاکستان کی سپورٹ بھی کرتا ہے۔ عبدالروٴف عالم نے مزید کہا کہ بلغاریہ ایک غیر روایتی منڈی ہے اور اس کے بارے میں ہمیں مزید معلومات حاصل کرنی ہو گی تاکہ وہ مواقع حاصل کر سکیں جس سے پاکستان کوفائدہ حاصل ہو گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بلغاریہ پاکستان میں زرعی مصنوعات ،جانوروں کی ویکسین اور فارمیسی وغیرہ کی مصنوعات ایکسپورٹ کر سکتا ہے۔

جبکہ پاکستان کاٹن اور آلات جراحی کی ایکسپورٹ کی بلغاریہ میں کرنے کے مواقع روشن ہے۔بلغاریہ میں تعینات پاکستانی سفیر بابر ہاشمی نے کہا کہ وہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین باہمی تجارت کے فر و غ کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں FPCCIکے تعاون کے طلب گار ہیں۔ باہمی تجارت میں اضا فہ سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو نگے انھوں نے یقین دلایا کہ وہ بلغاریہ میں ہونے والی تجارتی نما ئشوں میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی شمولیت اور مصنوعات کی نمائش میں ان کی بھر پور مدداور رہنمائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :