راولپنڈنی ‘ سٹیلائٹ ٹاؤن کے نجی ہاسٹل میں پولیس اور رینجرز کاسرچ آپریشن ‘ شناختی کوائٹ مکمل نہ ہونے پر چار افراد گرفتار

150سے زائد افراد کو حراست میں لے کرکوائف چیک کرنے کے بعد چھوڑ دیا

ہفتہ 13 فروری 2016 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک نجی ہاسٹل میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 4افراد کو گرفتار جبکہ 150سے زائد افراد کو حراست میں لے کرکوائف چیک کرنے کے بعد چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز نے رات گئے 3 نجی ہاسٹلوں میں آپریشن کیا ، زیرحراست افراد میں اساتذہ، ہاسٹل ملازمین اور مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی شامل ہیں۔150 سے زائد زیر حراست افراد کو کوائف چیک کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :