کوٹلی ‘مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ‘ پندرہ زخمی

ہفتہ 13 فروری 2016 15:18

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کوٹلی آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا نکیال کے حلقہ میں ورکرز کنونشن ہورہا تھا جس کیلئے کالج کے گراؤنڈ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی کنونشن میں خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی تاہم ن لیگ کے کارکنوں نے شرارت کی اور بڑی تعداد میں آکر گراؤنڈ میں موجود پی پی کارکنوں پر شدید پتھراؤکردیا ۔

لیگی کارکنان کے پتھراؤسے متعدد افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اورشیلنگ لاٹھی چارج بھی کیا جس سے متحارب گروہ منتشر ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پی پی کارکن چودھری منشی جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔