بلاول بھٹو زرداری کی کوٹلی میں پی پی پی کے جلسے پر حملے کی مذمت

ہفتہ 13 فروری 2016 15:18

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی میں پی پی پی کے جلسے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوٹلی (ن)لیگ کی اشتعال انگیز زبان کا نتیجہ ہے ،حملے سے مسلم لیگ (ن)نے اپنی آمرانہ سوچ ظاہر کی ۔

(جاری ہے)

24نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا کہ نواز لیگ کے گنڈوں نے پر امن کارکنوں پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اتنا ظلم کرے جتنا برداشت کر سکے ‘ایسی سیاست کے اثرات سے (ن)لیگ خود بھی نہیں بچ سکے گی ۔