کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ، پاکستانی نوجوانوں نے کرکٹ کی اُردو ایپ متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2016 15:09

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ، پاکستانی نوجوانوں نے کرکٹ کی اُردو ایپ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2016ء) : پاکستانی نوجوانوں نے کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے دنیا کی سب سے پہلی اُردو ایپ متعارف کروا دی ہے . تفصیلات کے مطابق دنیا کی پہلی اُردو زبان کی کرکٹ ویب سائٹ کرک نامہ (Cricnama.com) نے شائقین کرکٹ کو ایک زبر دست سر پرائز دے دیا ہے، اس ایپ کے ذریعے شائقین ہر وقت کرکٹ سے متعلق آگاہ رہ سکتے ہیں۔

انٹر نیٹ صارفین اپنے پسندیدہ کھیل کی خبروں، تجزیے اور تبصروں سے ہر وقت منسلک رہنے کے لیے اس خصوصی ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں پھر خواہ وہ کسی بھی ڈیوائس پر موجود ہوں۔ اس ایپ کو ایسے موقع پر لانچ کیا گیا ہے جب پاکستان بھر میں پی ایس ایل کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے جبکہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیسے اہم ٹورنامنٹ بھی زیادہ دور نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

خبریں، تجزیے، تبصرے، رپورٹیں، ریکارڈز، وڈیوز، تصاویر، اعداد و شمار، انفوگرافکس اور وہ سب کچھ کرک نامہ کی ایپ میں موجود ہے ۔پاکستان میں 3جی اور 4جی موبائل ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور ملک میں اسمارٹ فونز کی آسان دستیابی اور بڑے پیمانے پر عوام میں مقبولیت کے بعد اُردو میں معیاری مواد پیش کرنے کی اشد ضرورت تھی۔ ایپ کے اجرا کرک نامہ کے بانی اور مدیر فہد کیہر نے کہا کہ "پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگ متعدد زبانیں بولتے اور متعدد ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

پاکستان میں لہجے، روایات، طرز زندگی، لباس، خوراک یہ سب ہر چند سو کلومیٹر کے بعد تبدیل ہو جاتے ہیں لیکن دو چیزیں ایسی ہیں جو ملک بھر میں یکساں ہیں۔ ایک اردو، جو ہر کونے میں بولی، پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، اور کرکٹ، ایسا کھیل جسے بلاتفریق عمر، طبقہ، رنگ، نسل اور ذات پسند کیا جاتا ہے۔ کرک نامہ بالکل اس مقام پر موجود ہے جہاں یہ دونوں مشترکہ پہلو ملتے ہیں۔

"اردو میں کرکٹ کے موضوع پر یہ پہلی ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے اسٹور میں Cricnama تلاش کریں یا براہ راست یہ لنک استعمال کریں، اس وقت ایپ الفا ورژن میں موجود ہے جو اینڈرائیڈ کے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر چل سکتی ہے۔ مستقبل قریب میں کرک نامہ ایپل آئی فون، آئی پیڈ اور ونڈوز کے حامل اسمارٹ فونز کے لیے بھی ایپ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس ایپ کے براہ راست لنک کے لیے یہاں کلک کیجئیے:

متعلقہ عنوان :