ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل ،بریگیڈےئر (ر) خالد نذیر بٹ سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ہفتہ 13 فروری 2016 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء ) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل کے ایک او رمرکزی کردار پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈےئر (ر) خالد نذیر بٹ کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیب نے 16ارب سے زائد کے میگا سکینڈل میں گرفتار پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈےئر (ر) خالد نذیر بٹ کو احتساب عدالت کے جج خاقان بابر کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ ملزم اور نیب کے وکلاء کی طرف سے بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیااور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) خالد نذیر بٹ کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ۔اس سکینڈل کا مرکزی ملزم حماد ارشد پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :