عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوگیا

ہفتہ 13 فروری 2016 14:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 سے زائد ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی خام برنٹ تیل 33 ڈالر 36 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے جبکہ خام تیل 29 ڈالر 44 سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :