پیپلزپارٹی شانگلہ کے رہنما نعیم الہادی ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہو گئے

ہفتہ 13 فروری 2016 14:36

ایبٹ آباد۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) پیپلزپارٹی شانگلہ کے رہنما نعیم الہادی ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایبٹ آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اے این پی شانگلہ کے صدر سید آفرین، اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے والے پیپلز پارٹی شانگلہ کے رہنما نعیم الہادی اور ان کے رفقاء موجود تھے۔ نعیم الہادی نے اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں مالاکنڈ میں پیپلز پارٹی نے قیادت کی عدم توجہی کے باعث ایک نشست بھی حاصل نہیں کی، سابق صدر آصف زرداری نے نظریاتی کارکنان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :