پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا،آپریشن کے مثبت نتائج پاکستانی قوم اور پوری دنیا کے سامنے ہیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار اور اقدامات کو تسلیم کرتی ہے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس کے دوران برطانیہ،ایران اور بیلا روس کے ہم منصبوں اور چینی فارن ریلیشنز کمیٹی کی چیئرمین سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 14:25

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیکیورٹی کانفرنس میں عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا،آپریشن کے مثبت نتائج پاکستانی قوم اور پوری دنیا کے سامنے ہیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار اور اقدامات کو تسلیم کرتی ہے۔

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میونخ میں جاری سیکیورٹی کانفرنس کے دوران برطانیہ،ایران اور بیلا روس کے ہم منصبوں اور چینی فارن ریلیشنز کمیٹی کی چیئرمین سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔جس دوران آپریشن ضرب عضب،خطے میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سب پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا،آپریشن کے مثبت نتائج پاکستانی قوم اور پوری دنیا کے سامنے ہیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار اور اقدامات کو تسلیم کرتی ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھائے کیونکہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا فائدہ پورے خطہ کو ہو رہا ہے۔