ڈیرہ غازیخان شہر مسائل کا گڑھ : ٹریفک کا نظام درہم برہم ، چوریوں ،ڈکیتیوں کی بھرمار ،بازاروں میں ناجائز تجاوزات ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے

ہفتہ 13 فروری 2016 14:22

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) ڈیرہ غازیخان شہر جنوبی پنجاب کا گندہ ترین شہر بن چکا ہے مسائل کے گڑھ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم شہر میں چوریوں ،ڈکیتیوں کی بھرمار ،بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے ساتھ گندگی کے ڈھیر جبکہ شہر میں گیس کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کررکھاہے ۔صورتحال کی اصلاح نہ ہوئی تو احتجاج کرینگے اور عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق بار جنرل سیکرٹری شہزادہ احسان کریم میرانی ،محمد یاسر علی خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہسپتال روڈ سٹرک کے درمیان سیمنٹ بلاک ہٹانے سے آئے روز حادثے ہورہے ہیں ٹریفک کا نظام انتہائی ابتر ہے شہر میں گندگی نے ڈیرہ غازیخان کو جنوبی پنجاب کا گندہ ترین شہر بنادیاہے۔شہرمیں سوئی گیس فراہم کرنے کی بجائے حکومتی لوگوں کی فیکٹریوں کو دی جارہی ہے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کاروبار پر اثرانداز ہورہی ہے متعلقہ ادارے صورتحال کی اصلاح کریں ورنہ احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :