وکیل تجمل شبیر قریشی کیخلاف تشدد اور اغواء کا مقدمہ،وکلاء سراپا احتجاج ،ایوان عدل کا گیٹ بند

وکلاء نے عدالتوں پیش ہونے سے انکار کر دیا ،جھوٹا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 13 فروری 2016 14:22

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) تھانہ بی ڈویثرن ایس ایچ او سیف اللہ خان جوئیہ کی طرف سے وکیل تجمل شبیر قریشی کے خلاف پولیس کانسٹیبل کو اغواء کرنے اور اس پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے پر وکلاء سراپا احتجاج بن گئے پولیس کی گردی کے خلاف نعرے لگاتے ضلع کچہری روڈ ایوان عدل کے سامنے شدید احتجاج ایوان عدل گیٹ کو بند کرکے تالا لگادیا اور ضلع کچہری میں وکلاء نے واقعے کے خلاف مکمل ہڑتال کی پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی اور جھوٹامقدمہ خارج کرکے وکیل تجمل قریشی کی رہائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تجمل قریشی کے خلاف تھانہ بی ڈویثرن میں ایس ایچ او سیف اللہ جوئیہ کی طرف سے زیر دفعہ365/353/186:ت پ مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا مقدمہ میں پولیس کا موقف تھا کہ وکیل تجمل شبیر قریشی مانکہ روڈ پر بغیر نمبر پلیٹ سوزوکی مہران کار میں جارہے تھے گشت پر موجود پولیس نے روکا تو انہوں نے کار بھگا دی مشکوک کار دیکھ کر موٹرسائیکل سوار پولیس کانسٹیبل مزمل حسین ،خرم اسماعیل نے پیچھا کرکے کار کو روکا اور کار کی تلاشی لینا چاہی تو مذکورہ وکیل نے ساتھی کے ہمراہ مزمل حسین کو زدوکوب کرتے ہوئے کار میں ڈال کر اغواء کرتے ہوئے کار بھگا دی جس کو ہم نے تعاقب کرکے تونسہ روڈ پر کار روک کر مزمل حسین کو بازیاب کرایا اور وکیل تجمل شبیر قریشی کو گرفتار کیا اس کا ساتھی دانش بھی پکڑا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیسیوں وکلاء احتجاج کرتے ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے لگاتے ضلع کچہری روڈ ایوان عدل گیٹ پرجمع ہوگئے اور ضلع کچہری میں وکلاء نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے ضلع کچہری روڈ بلاک کردی اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل سردار عارف خان گورمانی کی قیادت میں وکلاء نے ایوان عدل گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا جبکہ بارصدر بہرام خان بزدار ،جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی ،وکلاء کی بڑی تعداد کے ہمراہ احتجاج کرتے رہے ممبر پنجاب بار کونسل سردار عارف خان گورمانی ،بار جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی کا مطالبہ تھا کہ وکیل تجمل شبیر قریشی کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری خارج کرکے انہیں رہا کیاجائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے ایس ایچ او سیف اللہ جوئیہ نے پولیس گردی کی اور اس کا رویہ انتہائی درشت تھا اسے فوری معطل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :