لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل ،،،بائیس ڈویڑن اور تین خصوصی بنچز تشکیل دے دیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 فروری 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چودہ ڈویڑن اورپینتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اور پانچ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے گیارہ سنگل اورچار ڈویڑن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔