ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 فروری 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری۔2016ء) یہ درخواست مقامی وکیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے کینسر،ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی بیماریوں کے علاوہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی فارمولے کے بغیر از خود اضافہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ادویہ کی قیمتوں کے تعین کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی فارمولا نہیں ہے جسکی وجہ سے ہزاروں مریض مہنگی ادویات خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اور سسک سسک کر جان دے دیتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے استدعا کی کہ ادویہ ساز اداروں کو قیمتوں کے تعین سے متعلق قانون کے دائرے میں لانے کے لئے حکومت کو موثر قانون سازی کا حکم دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ از خود قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :