پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل,,ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دینے اورچئیرمین کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں مزید ایک سو دس ااپیلیں دائر کر دی گئیں.

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 فروری 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری۔2016ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ملک اویس ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی ہیں.اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اتھارٹی کی تشکیل کے خلاف 2 سو سے زائد درخواستوں کو منظور کیا تھا .

(جاری ہے)

آئین کےآرٹیکل ایک سو ننانوے کو بنیاد بنا کر عدالت کو حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں. پنجاب ریونیو اتھارٹی قانون کے تحت قائم کی گئی ہے اور ٹیکس کی وصولی کرسکتی,,,کسی بھی قانون جع بنانے ,تبدیل اور ختم کرنا اسمبلی کا اختیار ہے..درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام اپیلوں کو منظور کیا جائے.