آئین کے آرٹیکل 45،248اور 263کوکالعدم قرار کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی.

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 فروری 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری۔2016ء) یہ انٹرا کورٹ اپیل سید اقتدار حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں آرٹیکلز آئین کے بنیادی ڈھانچے اور شرعی قوانین سے متصادم ہیں۔

(جاری ہے)

آئین کے تحت صدر کو معافی کا اختیار اور اعلی حکومتی عہدیداروں کو عدالتوں میں حاضری سے کوئی استثنی نہیں ہے ،اسلامی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں اسلامی کینڈر نافذ نہیں کیا گیا.انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کی مگر سپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ نے مجھے سماعت کا موقع دئیے بغیر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی لہذا عدالت آئین کے آرٹیکل 45،248اور 263کو کالعدم قرار دے.

متعلقہ عنوان :