لاہور کی احتساب عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداءکے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار شریک ملزم برگیڈئر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 فروری 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری۔2016ء) احتساب عدالت کے جج خاقان بابرنے کیس کی سماعت کی۔نیب کے تفتیشی افسر نے ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایچ اے سکینڈل کاشریک ملزم برگیڈئر ریٹائرڈخالد نذیر بٹ نے مرکزی ملزم حماد ارشد وغیرہ سے مل کر چھبیس ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر سترہ ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری جبکہ شہدا کے لئے مختص پلاٹ بھی فروخت کر دئیے ،،،انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے شریک ملزم خالد نذیر بٹ کے اکاونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے۔

گرفتار ملزم برگیڈئر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ ڈی ایچ اے سٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض تھا جبکہ ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر شہریوں سے حاصل ہونے والے اراضی ڈی ایچ اے کے اکاونٹس میں رکھنے کی بجائے ذاتی اکاونٹس میں منتقل کی جبکہ اراضی حاصل کئے بغیر ہی سکیم کا اشتہار دے کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔جس پر عدالت نے ملزم برگیڈئر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :