جڑواں شہروں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی ،انتظامیہ ناکام ہوگئی

ہفتہ 13 فروری 2016 14:09

جڑواں شہروں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی ،انتظامیہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) جڑواں شہروں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی ،انتظامیہ اور پولیس اعلیٰ حکام کے احکامات کے باوجود بسنت پر پابندی سے متعلق عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی ہے ، پتنگ اور ڈوریں فروخت کرنے والے پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے راولپنڈی کے علاقے کمرشل مارکٹ ،راجہ بازار پنڈورا چنگی ، ایوان مارکیٹ ،کمیٹی چوک ، موتی محل ، صدر ، کینٹ ، اسلام آباد کے علاقوں ایف ٹن ، آئی ٹن ، آئی نائن ، جی ٹن ،آئی ایٹ ، کراچی کمپنی اور دیگر علاقوں میں پتنگ فروش ددھڑلے سے کاروبار کر رہے ہیں ،پتنگ اور ڈوروں کی قیمتوں میں بھی 120گنا اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ شہری بھی منہ مانگی قیمتوں پر اپتنگ بازی کا ساز و سامان فروخت کر رہے ہیں، شہری علاقوں میں پتنگ بازی سے شہریوں اور خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،شہری علاقوں میں پتنگ بازی پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتاہے ، واضح رہے کہ گزشتہ برس بسنت کی وجہ سے جڑاں شہرں میں 15ہلاکتیں ہوئی تھی جس کے بعد عدالت کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم عدالتی حکم کے باوجود پولیس پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پولیس پتنگ فروشوں اور خریداروں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :