فیصل آباد،پولیس کی کارروائی،تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اورافیون برآمد

ہفتہ 13 فروری 2016 14:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کرتین منشیات فروشوں کوگرفتارکر کے بھاری مقدار میں چرس اورافیون برآمد کرلی، ملزمان خلاف کے مقدمات درج آن لائن کے مطابقسی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پر تھانہ صدرجڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم محسن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1350گرام چرس برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر77/16جرم9C/CNSA تھانہ صدر جڑنوالہ میں درج رجسٹر کر لیا۔

تھانہ بلوچنی پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم امیتاز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1050گرام افیون برآمدکرلی اوراسکے خلاف مقدمہ نمبر38/16جرم9C/CNSA تھانہ بلوچنی میں درج رجسٹر کر لیا۔تھانہ صدر سمندری پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم قیصر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے2530گرام چرس برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر36/16جرم9C/CNSA تھانہ صدر سمندری میں درج رجسٹر کر لیا۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :