پاسپورٹ آفس،سوئی گیس اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کا راج ، شہری پریشان

ہفتہ 13 فروری 2016 14:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاسپورٹ آفس،سوئی گیس اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کا راج ، شہری پریشان ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت وفاقی اور صوبائی دفاتر کے باہر ٹاؤٹس مافیا کی سرگرمیوں پرپابندی میں مزید توسیع کردی ہے آن لائن کے مطابق وفاقی اور صوبائی دفاتر کے باہر ٹاؤٹس مافیا سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے شہریوں سے رشوت وصول کرکے کام کرواتے ہیں پاسپورٹ آفس،سوئی گیس اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر کے باہر ٹاؤٹس مافیا کا راج ہے ان دفاترکے ملازمین ٹاؤٹ مافیاکے ذریعے کام جلدی کرتے ہیں یہاں پر ہر کام رشورت پر ہوتا ہے اس سلسلہ میں بڑھتی شکایات پر ڈی سی او/ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت پاسپورٹ،فیسکو،نادرا،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر،پولیس اسٹیشنز،جنرل پوسٹ آفس،سوئی گیس ودیگر سرکاری دفاتر میں ٹاؤٹس مافیا کی سرگرمیوں پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :