پی آئی اے کے سابق چیف فنانشنل آفیسر فیصل ملک کی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید

میرے خلاف میڈیا پر چلائی جانے والی مہم بے بنیاد ہے ‘ بیان

ہفتہ 13 فروری 2016 14:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے سابق چیف فنانشنل آفیسر فیصل ملک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ انکے خلاف میڈیا پر چلائی جانے والی مہم بے بنیاد ہے۔پی آئی اے کے سابق چیف فنانشنل آفیسر فیصل ملک نے ایک بیان میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ کسی ثبوت کے بغیر انکے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں جس سیانہیں گہرا صدمہ ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام الزامات محض اس لئے لگائے گئے ہیں کہ میں کرپٹ عناصر کی نشاندہی نہ کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایماندار اور اپنے کام سے مخلص ہیں ‘ ایماندارانہ روش اپنانے کے باعث کئی اداروں کو منافع بخش بنانے میں مدد گار رہا ہوں ۔فیصل ملک کے مطابق وہ برطانیہ اور پاکستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹس کے رکن ہیں اور انہوں نے کئی ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کا احترام کرتے ہیں اور اپیل کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔فیصل ملک کو پی آئی اے میں چیف فنانشنل آفیسر کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :