گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کر ڈالا ‘ملزم فرار

ہفتہ 13 فروری 2016 14:01

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کر ڈالا۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم راشد کی شادی دو سال قبل نوشہرہ ورکاں کی رہائشی پروین سے ہوئی تھی شادی کے بعد دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھاکچھ روز قبل بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو پروین نے اپنے بھائیوں کو بلا لیا جنہوں نے راشد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رنجش پر راشد نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا ‘واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ‘پولیس کے مطابق تحریری درخواست ملنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :