فوجی عدالتوں کے قیام کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ‘مقدمات کی تعداد 200 ہو گئی

ہفتہ 13 فروری 2016 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) فوجی عدالتوں کے قیام کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ‘مقدمات کی تعداد 200 ہو گئی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناکافی شواہد پر 50 سے زائد مقدمات صوبوں کو واپس بھجوا دیئے گئے ‘30 سے زائد دہشت گردوں کو سزائے موت ہوئیں صوبوں کو ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمات نہ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 100 مقدمات خیبر پختونخواہ ، بلوچستان 41 ، سندھ 17 اور گلگت بلتستان سے 7 مقدمات بھجوائے ‘پنجاب نے صرف چار مقدمات بھیجے۔ سیکورٹی فورسز، سرکاری املاک ‘سکولوں پر حملوں میں ملوث اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے ‘ عدالتوں کے دائرہ کار میں نہ آنے والے کم عمر بچوں کے جرائم سے متعلق مقدمات بھی صوبوں کو واپس بجھوا دیئے۔

متعلقہ عنوان :