کراچی ‘ قانون نافذ کر نے والے ادارے کی کارروائی ‘ ملزمان کو سہولت فراہم کر نے والا گرفتار

ہفتہ 13 فروری 2016 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری جنرل ہسپتال میں گینگ وار کے ملزمان کو سہولت فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاری جنرل ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ریاض بابل کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ریاض بابل لیاری جنرل ہسپتال کا ملازم ہے جو پولیس اور رینجرز سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے گینگ وار کے ملزمان کو علاج کی سہولت فراہم کرتا تھا ۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لیاری کے دو مختلف مقامات سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ملزمان کی دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :