نکیال :پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں تصادم ایک جاں بحق4 افراد زخمی ‘ پولیس کا لاٹھی چارج ‘آنسو گیس کی شیلنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 13:53

نکیال :پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں تصادم ایک جاں بحق4 افراد ..

کوٹلی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں پیپلزپارٹی کی ریلی کے دوران مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجہ میں ایک جاں بحق اور4افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کنونشن کے سلسلہ ریلی نکالی جارہی تھی جس کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجہ میں ہسپتال میں منتقل کیے گئے افراد میں ایک جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :