سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خصوصی دستے شام روانہ کر سکتے ہیں، امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر

ہفتہ 13 فروری 2016 13:51

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامی باغیوں کی مدد کے لیے خصوصی فورسز شام روانہ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی اور اماراتی ہم منصبوں سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر دفاع نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الرقہ میں جہادیوں کو شکست دینے کی خاطر اعتدال پسند باغیوں کو تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر دفاع کارٹر نے کہا کہ شام میں داعش کو شکست دینے کے لیے علاقائی سطح پر سنی ممالک کو فعال ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :