اسلام آباد میں پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق‘ دو اہلکار زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:43

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) اسلام آباد میں پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پرکٹاریاں کے قریب پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری تھی کہ راولپنڈی سے دو مشکوک موٹر سا ئیکل سوار آئے اور انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جس سے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک ہیڈ کانسٹیبل امتیاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔جبکہ ایک کانسٹیبل اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے اندھرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹارگٹ آپروچ کی۔ وہ فائرنگ کے بعد راولپنڈی کی طرف فرار ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔