وزیراعلی شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں110 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:43

وزیراعلی شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں110 فیصد ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) وزیراعلی پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں110 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے جس سے ہر رکن کو مہینے کے آخر میں اب 40 کی بجائے 85 ہزار روپے ملیں گے تاہم اراکین نے اضافے کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندگان کیلئے یہ تو کچھ بھی نہیں،تنخواہ اور بڑھانی چاہیے۔

(جاری ہے)

اراکین پنجاب اسمبلی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات آخرکار طے ہوگئے ہیں اب سے اراکین اسمبلی کی تنخواہ 40سے بڑھ کر85 ہزار تک پہنچ گئی اور اگر الاﺅنسز بھی شامل کرلیے جائیں تو کم از کم ایک لاکھ25 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ چونکہ حکومت اور اپوزیشن اراکین کا اتفاق رائے ہونا بھی ممکن نہیں، اسی لیے تنخواہوں میں اضافے پر بھی ایک دوسرے پر طنز کا سلسلہ جاری ہی رہا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین سے مشاورت کے بعد عوامی نمائندگان کی تنخواہوں میں 110 فیصد اضافہ کیا ہے۔