حج پالیسی 2016ء میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تجاویز کو شامل کیا جائیگا، سردار محمد یوسف

ہفتہ 13 فروری 2016 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2016میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ہوپ ) کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا اور حج آرگنائزرز کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔ وہ وزرات مذہبی امور اسلام آباد میں ہوپ کے مرکزی رہنماؤں اور وزرات مذہبی امور کے حکام کی مشترکہ مذکراتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہوپ کا نمائندہ وفد پرائیویٹ حج سکیم کے متعلق سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوگا ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پرائیویٹ و سرکاری حج سکیم کے حجاج کیلئے یکساں کرایوں کیلئے ائیر لائنز کے نمائندوں سے بھی بات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 16فروری کو سعودی عرب میں دونوں ممالک کے وفود کی طرف سے حج معاہدہ 2016دستخط ہو نے کے بعد حج پالیسی مکمل کرکے منظوری کے لیے پیش کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ہوپ کے نمائندوں نے پرائیویٹ حج سکیم کے متعلق حج آرگنائزرز کے مسائل اور حج 2016کیلئے مجوزہ پیکج پر وفاقی وزیر مذہبی امور کو بریفنگ دی۔ ہوپ اور وزرات مذہبی امور کے اس مشترکہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا ، جوائینٹ سیکرٹری فاروق خان ، ڈپٹی سیکرٹری فرید اسلام خٹک اور دیگر حکام اور ہوپ کی طرف سے مرکزی سنئیر وائس چیئر مین عبد الغفار خان ، چیئر مین کے پی کے وحید اللہ ، چیئر مین پنجاب حافظ شفیق کاشف ، ایگزیکٹو ممبران ثناء اللہ خان ، جاوید اختر ، سابق چیئر مین مسعود شنواری ، سابق چیئر مین اسلام آباد ایو ب عباسی ، صدیق حیات ، میاں عبد الجبار انجم و دیگر راہنما شریک تھے یا د رہے کہ روان برس حج پالیسی کیلئے سعودی حکومت سے مذاکرات کیلئے ہوپ اور وزرات مذہبی امور کے وفود 15فروری کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :