پاکستان کو 8 ایف16 جنگی طیاروں کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے ‘اوباما انتظامیہ
ہفتہ 13 فروری 2016 13:40
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ انھوں نے پاکستان کو 8 ایف16 جنگی طیاروں کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے ‘مذکورہ تجویز کو 30 روزہ نوٹیفکیشن کی مدت مکمل ہونے پر حتمی شکل دے دی جائے گی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر نے گزشتہ روز نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کے مفاد میں ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی نیوز بریفنگ کے دوران ایک بھارتی صحافی نے مارک ٹونر سے سوال کیا کہ کیا امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو ریپبلکن کے سینیٹر بوب کورکر کا مراسلہ مل چکا ہے جس میں انھوں نے پاکستان کو منظور شدہ فروخت سے روکا ہے جس پر ترجمان نے کہاکہ پالیسی کی وجہ سے ہم کیپٹل ہل میں منظور شدہ ہتھیاروں کی فروخت یا ٹرانسفر یا ابتدائی مشاورت پر بیان جاری نہیں کرتے لیکن انھوں نے پاکستان میں امریکہ کی دفاعی امداد کے وسیع تر مسئلے کو حل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے پارٹنرز کو سیکیورٹی امداد دینے کیلئے پرعزم ہیں اور مشترکہ سلامتی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات میں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.