نیب حکام نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار کر لیا‘ بریگیڈیر (ر)خالد نذیر بٹ ڈی ایچ اے سٹی کا سابق ڈائریکٹر ہے اس پر

16 ارب روپے کی خرد برد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ نیب ترجمان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:39

نیب حکام نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار کر لیا‘ بریگیڈیر ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیب حکام نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس میں ایک اورملزم گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق بریگیڈیر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ 16 ارب روپے کی خرد برد میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے سٹی میں16 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ایک اور ملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ کو نیب حکام نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق خالد نذیر بٹ ڈی ایچ اے سٹی کا سابق ڈائریکٹر ہے اور مبینہ طور پر16 ارب روپے کی خرد برد میں ملوث ہے۔ نیب نے اس سے قبل ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں حماد ارشد کو گرفتار کیا تھا جس سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :