صدراوبامہ کا ویلنٹائن ڈے پرمشیل اوبامہ کے لیے نظم کا تحفہ ٹی وی شو میں میزبان نے صدرکے لیے خاتون اول کا ویلنٹائن ڈے پر پغام دیکھایا تو صدراوبامہ نے اپنی لکھی نظم نذرکردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:34

لاس اینجلس(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) امریکی صدر اوبامہ نے اعتراف کیا کہ زندگی میں سب سے بہترین فیصلہ مشعل اوباما کو اپنی زندگی میں لانا تھا ، اتنی محبت کرنے والا شوہر ہو اور عہدہ بھی سب سے اچھا تو کونسی بیوی ہے جو خود کو خوش نصیب نہیں سمجھے گی۔ شو کی میزبان نے مشعل کا اوباما کے لیے ریکارڈ پیغام شو میں دکھایا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما جوکہ ان دنوں ڈیموکریٹ پارٹی کی فنڈریزنگ مہم پر ریاست کیلی فورنیا کے دورے پر ہیں نے لاس اینجلس میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کرکے خوب گپ شپ لگائی اور ویلنٹائن ڈے پر خاتون اول مشیل اوباما کے لیے ایک نظم بھی کہی۔صدر باراک اوباما نے کیلی فورنیا میں ایک معروف امریکی ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ میں شرکت کی اور میزبان سے خوب گپ شپ لگائی ، حاضرین بھی اوباماکی خوش گپیوں سے خوب محظوظ ہوئے۔شو کے دوران صدر اوباما کو میزبان ایلن ڈی جنرس نے سرپرائز دیا اور خاتون اول مشیل اوباما کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کا پیغام سنایا جو پہلے سے ٹیپ کیا گیا تھا۔جس کے جواب میں صدر اوباما نے بھی ویلنٹائن ڈے پر خاتون اول کو خود اپنی تحریر کردہ نظم ڈیڈی کیٹ کر دی۔

متعلقہ عنوان :