برصغیر کے ممتاز موسیقار اوربالی وڈ کے بے شمار گانوں کی دھنیں تخلیق کرنےو الے روبن گھوش انتقال کر گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:34

برصغیر کے ممتاز موسیقار اوربالی وڈ کے بے شمار گانوں کی دھنیں تخلیق ..

ڈھاکا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) برصغیر کے ممتاز موسیقار اوربالی وڈ کے بے شمار گانوں کی دھنیں تخلیق کرنےو الے روبن گھوش انتقال کر گئے وہ ماضی کی اداکارہ شبنم کے شوہر تھے۔پیار بھرے شرمیلے نینوں میں پیار ڈھونڈنے والے موسیقار روبن گھوش ڈھاکا میں دنیا سے روٹھ گئے۔ لالی وڈ فلموں کے لاتعداد گانوں کو اپنی دھنوں سے سجانے والے روبن گھوش اداکارہ شبنم کے شوہر تھے۔

(جاری ہے)

روبن گھوش اورشبنم فلمی دنیا کی کامیاب جوڑیوں میں شامل ہے، طویل علالت کے بعد 76سال کی عمر میں انہوں نے دنیا چھوڑی، گلوکار احمد رشدی کے کئی مشہورگانوں کی دھنیں روبن گھوش نے ترتیب دی۔روبن گھوش کی مشہور فلموں میں آئینہ، احساس، چاہت، بھول، چکوری، پیسہ شرافت اور زندگی شامل ہے۔ روبن گھوش اورشبنم فلمی دنیا کی کامیاب جوڑیوں میں شامل رہے۔موسیقار روبن گھوش نے پاکستان میں 6 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ انہوںنے پاکستان میں آخری فلم’ ڈر گیا وہ مر گیا ‘کی موسیقی ترتیب دی تھی۔روبن گھوش اور شبنم 1996 میں بنگلا دیش منتقل ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :