کراچی بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری سانحہ پر جے آئی ٹی نے دوبارہ تفتیش مکمل ،
تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ، مفرور ملزم منصور کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:34
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) کراچی بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری سانحہ پر جے آئی ٹی نے دوبارہ تفتیش مکمل کرلی ، تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ کراچی کی مقامی عدالت میں جمع کرادی ، مفرور ملزم منصور کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔کراچی کی مقامی عدالت میں بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر کی جانب سے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی گئی، جبکہ عدالت نے فیکٹری مالکان کی حاضری سے مستثنی ہونے کی درخواست پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقبول احمد میمن کی عدالت میں ہوئی،تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے دوبارہ تفتیش مکمل کرکے رپورٹ ہوم ڈپاڑٹمنٹ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران مالکان کی جانب سے حاضری سے استثناءکی ایک مرتبہ پھر درخواست جمع کرائی اور مالکان ارشد بھائیلہ کے وکیل کی جانب سے ایک بیان اور ای میل کی نقول عدالت میں جمع کرائی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ،فیکٹری مالکان سیکورٹی وجوہات کی بناءپر ملک میں نہیں آسکتے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ای میل اور بیان میں کہیں سیکورٹی وجوہات کا ذکر نہیں ہے،آئندہ سماعت پر مالکان کے استثناءکے حوالے سے عدالت کو مطمئن کیا جائے۔دوسری جانب عدالت نے مفرور ملزم منصور احمد کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم منصور کے ضمانتی عبدالرزاق کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پر طلب کرلیا،کیس کی مزید سماعت 5مارچ کو ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.