چنگا پانی پراجیکٹ : انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیدیا گیا

ہفتہ 13 فروری 2016 13:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں چنگا پانی پراجیکٹ شروع کیا مگر اس پانی میں بھی مضر صحت آرسینک اور بیکٹریا کی مقدار پائی گئی ہے اور یہ پانی بھی انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے سرگودھا شہر کی 22 میونسپل یونین کونسلوں میں پانی کی تجزیئے لئے گئے جن میں سے اکثریت میں آرسینک اور بیکٹریا کی مقدار پائی گئی جو کالے یرقان کا موجب بنتی ہے محکمہ صحت نے بھی مختلف لیبارٹریوں سے پانی کے تجزیئے کرائے جو تمام فیل قرار دیئے گئے بلدیہ کی جانب سے فراہم کیا جانیوالا پانی گٹروں ملا آرہا ہے آرسینک اور بیکٹریا کی مقدار زیادہ ہونے سے سرگودھا کے ہزاروں شاہین اس سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے جانیوالے واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی مناسب نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

متعلقہ عنوان :