وزیراعظم نے بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتیوں کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی۔بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتیاں میرٹ اور نئے طریقہ سے ہونگی،امیدواروں سے باقاعدہ مقابلے کے امتحانات لیے جائینگے۔۔باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 13:02

وزیراعظم نے بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتیوں کی نئی پالیسی کی منظوری ..

اسلام آباداسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13فروری۔2016ء) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتیوں کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے.جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بیرون ملک سفارتخانوں میںتعیناتیاں میرٹ اور نئے طریقہ سے ہونگی.

(جاری ہے)

بیرون ملک میں سفیروں،اتاشیوں اور دیگر عہدوں کیلئے امیدواروں سے باقاعدہ مقابلے کے امتحانات لیے جائینگے اورامیدوارکو وزیراعظم کی قائم کردہ سرچ کمیٹی کو انٹرویوبھی دینا ہوگاجبکہ امیدوار کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائیگا.نئی جاری کی گئی پالیسی کے تحت بیرون ملک میں سفیروں و دیگرعہدوں کیلئے وفاقی حکومت اور وزارتوں کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کر دیئے گئے ہیں.اسی طرح بیرون ملک کسی سفیر،اتاشی و دیگر عہدوں کیلئے تعیناتی کی مخصوص مدت ختم ہونے کے بعد توسیع نہیں کی جاسکے گی.نوٹفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے نئی پالیسی پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے.

متعلقہ عنوان :