سرگودھا،بازاروں میں قبضہ مافیا قبضہ بدستور قائم،شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا

ہفتہ 13 فروری 2016 13:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) بلدیہ سرگودھا کی جانب سے بازاروں میں پختہ تھڑے اور شٹرز کو کٹر کی مدد سے مسمار کرنے کے باوجود قبضہ مافیا بدستور بازاروں میں قابض ہے شہروں کے تمام بازار قبضہ مافیا کی مکمل دسترس میں ہیں جس کی وجہ شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے بلدیہ سرگودھا کا عملہ انکروچمنٹ گونگلوں سے مٹی جھاڑنے کے مترادف تجاوزات کیخلاف کاروائی کرتا ہے جونہی عملہ انکروچمنٹ بازار سے باہر نکلتا ہے قبضہ مافیا پھر قابض ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سرگودھا کے اہم بازاروں میں قبضہ مافیا مکمل طور پر اپنا ہولڈ کئے ہوئے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سرگودھا کی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس ہوکر رہ گئی ہے اور وہ قبضہ مافیا سے سرگودھا شہر کے بازار اور فٹ پاتھ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی سرگودھا کے شہر اہم چوکوں میں قبضہ مافیا نے پختہ دکانیں بناکر کروڑوں روپے کمانا شروع کردیئے ہیں جبکہ ان چوکوں کو اس وقت کی حکومت نے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے مختص کیا تھا مگر قبضہ مافیا نے اہلکاروں کی معاونت‘ سیاستدانوں کی سرپرستی میں ان چوراہوں پر مکمل قبضے کرلئے ہیں اور باقاعدہ طور پر پختہ تجاوزات بناکر یہاں پر سوئی گیس اور بجلی کے کنکشن بھی حاصل کرلئے ہیں اگر یہی کام بلدیہ سرگودھا کرے اور ان دکانوں کو کرایہ پر دے تو بلدیہ سرگودھا کو کروڑوں کی آمدن سالانہ ہوسکتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کیخلاف انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :