سرگودھا ، پابندی کے باوجود مضر صحت اور مختلف کیمیکل سے تیار کئے جانیوالے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر

ہفتہ 13 فروری 2016 13:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں پابندی کے باوجود مضر صحت اور مختلف کیمیکل سے تیار کئے جانیوالے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر انتظامیہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل غیر معیاری دودھ کیخلاف کاروائی کی گئی جو ایک ہفتہ بعد ہی پر اسرار طور پر خود ہی دم توڑ گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں غیر معیاری دودھ کیخلاف مہم چلائی تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا مگر پھر انتظامیہ کے افسران پر جوش مہم چلانے کے بعد پر اسرار طور پر خاموشی ہوگئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر سرگودھا کے شہری مضر صحت دودھ پینے پر مجبور ہیں دودھ میں اراروٹ سمیت مختلف کیمیکلز استعمال کرکے دودھ کیا جاتا ہے جو انسانی زندگیوں خصوصاً بچوں کیلئے انتہائی مضر صحت ہے۔

متعلقہ عنوان :