لیسکو کی ناقص حکمت عملی :8 ماہ گزرنے کے باوجود نئی سب ڈویژنز فعال نہ ہو سکی

ہفتہ 13 فروری 2016 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) لاہور میں لیسکوچیف قیصرزمان کی ناقص حکمت عملی نے صارفین کودربدرٹھوکڑیں کھانے پر مجبور کر دیا،آٹھ ماہ گزرنے کے باوجودنئی سب ڈویژنزکوفعال نہ کیاجاسکا۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعدادکی وجہ سے اٹھائیس نئی سب ڈویڑنزبنانے کی منظوری دی گئی تاہم آٹھ ماہ کا وقت گزرنے کے باوجودچیف ایگزیکٹوآفیسرقیصرزمان کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دفاترکو فعال نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دفاترفعال نہ ہونے کے باوجود فیڈرزکوتقسیم کر کینئے دفاتر کے کوڈ کی بنیاد پر بلنگ کر دی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کوتین ماہ سے بل ہی نہیں مل سکے جس کی وجہ سے وہ دفاتر کے چکرلگانے پرمجبور ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ فیڈرزکی تقسیم کے بعد افسران کی عدم دلچسپی اورنااہلی کی وجہ سے دفاتر کو فعال نہیں کیا جا سکا،صارفین نے بتایا کہ نئے دفاتر بننے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،سب ڈویڑن کوڈ تبدیل ہونے کی وجہ سے آن لائن بل بھی نہیں مل رہے، تین ماہ کا اکٹھا بل جمع کرانا ان کے لئے مشکل ہو جائیگا۔واضح رہے کہ لیسکو نئے دفاتر کرایہ پر لیکر لاکھوں روپے ماہانہ ادا کر رہی ہے لیکن کوئی مثبت پہلو سامنے نہیں آسکا۔

متعلقہ عنوان :