ویلنٹائن ڈے قریب آتے ہی شہریوں نے پیاروں کوگفٹ اور پھول دینے کیلئے کمر کس لی

پھولوں ،کارڈز اور تحائف کی خریداری کیلئے ہزاروں روپے خرچ کر ڈالے

ہفتہ 13 فروری 2016 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) ویلنٹائن ڈے قریب آتے ہی لاہوریوں نے اپنے پیاروں کوگفٹ اور پھول دینے کیلئے کمر کس لی،کوئی پھولوں کی خریداری میں مصروف توکسی نے ویلنٹائن کارڈز اور تحائف کی خریداری کیلئے جیب ہلکی کی اور ہزاروں روپے خرچ کر ڈالے۔ویلنٹائن ڈے جسے سینٹ ویلنٹا ئن کی دعوت بھی کہا جاتا ھے ”محبت کا عالمی دن “ہے جو ہر سال چودہ فروری کو محبت کے اظہار کے لیے منایا جاتا ھے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپنے پیاروں سے اظہار محبت کیلئے اس سال بھی بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے دکانوں کا رخ کرلیا ہے ،کوئی سرخ گلاب اور ویلنٹائن کارڈز خرید رہا ہے تو کوئی اپنے پیارے کو چاکیلٹس اور گفٹس دینا چاہتا ہیں جبکہ دکاندار بھی عاشقوں کی اس عید پر دگنی کمائی کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ ویلنٹائن کی مناسبت سے منفرداورخوبصورت آرٹیکلز مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محبت کے اس جذبے کو ایک دن کیلئے محدود نہیں کرنا چاہے سال کے باقی دن بھی اپنے پیاروں کو محبت کا احساس دلانا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :