پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدیدمحبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے کل منایا جائیگا
ہفتہ 13 فروری 2016 13:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدیدمحبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے کل(اتوارکو) منایا جائے گاچودہ فروری ویلنٹائن ڈے کوہر سال محبت کرنے والے یوم اظہار محبت کی حیثیت سے مناتے ہیں بالخصوص یورپی ممالک میں ویلنٹائن ڈے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن اسلامی ممالک میں اس چیز کا کوئی رواج نہیں ہے لیکن چند برسوں سے ویلنٹائن ڈے ایشیاء کے ممالک میں بھی رواج بنتا جا رہا ہے پاکستان میں گزشتہ چند برسوں سے اس دن کو منانے کا رجحان پیدا ہو اہے خصوصاً نوجوان نسل اس دن کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے خصوصی اہتمام کرتی ہے۔
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے پیاروں کو تحائف دینے کیلئے نوجوان بڑی تعداد میں کارڈز خریدتے ہیں لیکن اب ویلنٹائن ڈے کارڈز کا رجحان کم ہوا ہے جبکہ موبائل ایس ایم ایس اور ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے محبت کے پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ویلنٹائن ڈے کی آمد کے پیش نظر فلاور شاپ والوں نے بھی سرخ گلاب کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اکثر مقامات سے سرخ گلاب غائب کر دیے گئے ہیں تاکہ محبت کرنے والوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کر سکیں بعض نوجوانوں نے سرخ گلاب کی ایک ہفتہ قبل ہی بکنگ کروا دی ہے۔(جاری ہے)
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی وی چینلز ،ریڈیو اور اخبارات میں نوجوانوں کے پیغامات نشر اور شائع کیے جاتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.