عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 سے زائد ڈالرز کا اضافہ

ہفتہ 13 فروری 2016 13:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 سے زائد ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی خام برنٹ تیل 33 ڈالر 36 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے جبکہ خام تیل 29 ڈالر 44 سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔