مغربی روٹ پر کام جاری ، بلوچستان ، پختونخوا میں ترقی ہوگی : احسن اقبال

ہفتہ 13 فروری 2016 12:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مغربی روٹ پر کام جاری ہے جس سے بلوچستان اور پختونخوا میں ترقی ہوگی جبکہ کچھ لوگ پاکستان میں تخریب کاری کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن ہماری حکومت ایسے لوگوں کا راستہ روکے گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جو حل کریں گے پہلے کے مقابلے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں ترقی کا عمل جاری ہے ڈیرہ بگٹی اور پورے بلوچستان میں لوگ قومی تہوار منارہے ہیں۔ آپریشن سے پہلے کراچی سے لوگ نقل مکانی کررہے تھے لیکن اب وہاں امن آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :