باغ ،امراض قلب کے ہسپتال کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی عمارت میں شفٹ کرنے کے لیے کوششیں شروع

ہفتہ 13 فروری 2016 12:57

باغ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ضلع باغ آزاد کشمیر میں اعلان کردہ امراض قلب کے ہسپتال کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی عمارت میں شفٹ کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر مسلم لیگ نے کے رہنماؤں نے وزارت صحت آزاد کشمیر سے رابطہ کیا ہے اور امراض قلب کے ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کی عمارت جو تاحال زیر تعمیر ہے اس میں شفٹ کرنے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو پرانی جگہ پر رکھنے کی تجویز دی ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پرانی عمارت میں عوام کی ضروریات پوری کر رہا ہے ، نئی عمارت میں امراض قلب کے ہسپتال کو منتقل کر دیا جائے تو اس کی مد میں ملنے والی رقم سے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی عمارت موجود جگہ پر از سرنو تعمیر کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ برس ستمبر میں دورہ آزاد کشمیر پر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے باغ کے لیے امراض قلب کا عالمی معیار کا جدید ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کا ابتدائی تخمینہ لاگت 4ارب لاگایا گیا تھا اور نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، اب اس کو پرانی عمارت میں شفٹ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔