وزیرا علیٰ پنجاب کا پنجاب بھر میں پتنگ بازی واقعات کا سخت نوٹس،پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب،کاروائی کی ہدائیت

ہفتہ 13 فروری 2016 12:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بعض شہروں میں بسنت منانے اور پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بعض شہروں میں بسنت تہوار منانے اور پتنگ بازی کے واقعات پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر موثر عمل درآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :